املوک غذائیت اور لذت سے بھرپور پھل
ان دنوں بازار میں املوک کی بہاردیکھنے کو ملتی ہے . یہ ایک جاپانی پھل ہے جو سر پر تاج لیے ٹماٹر سی شباہت لیے ہوتا ہے . یہ نہ صرف ایک ایک نرم اور شیریں ذائقہ دار پھل ہے بلکہ بہت سے طبی خواص بھی رکھتا ہے . املوک میں چونکہ مٹھاس زیادہ ہوتی ہے اس لہے اسے کھانے سے کیلوریز زیادہ ملتی ہیں تاہم چکنائی بہت کم ہوتی ہے . اسکے گودے میں غذائی فائبر یا ریشے کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں . اس پھل میں صحت کو فائدہ پہنچانے والے فلیوونوئڈز اور پولی فینولک اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں . یہ اجزاء انفیکشن اور سوزش ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں . املوک میں موجود یگر اینٹی آکسیڈنٹس میں وٹامن اے ، بیٹا کیروٹین ، لائیکوپین ، لوٹین اور زی ایگزانتھین شامل ہیں . یہ تمام مرکبات جسم کو فری ریڈیکلز اور ری ایکٹیو آکسیجن سپیشیز سے محفوظ رکھتے ہیں اسطرح قبل از وقت بڑھاپے اور کینسر سمیت دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں . یہ بڑھتی عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے بصارت سے محرومی کے عارضے سے بھی بچاتے ہیں . یہ پھل جسم کی ضرورت کا 80 فی صد وٹامن سی فراہم کرتا ہے اورمدافعاتی نظام کو انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے . یہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار میں بھی مدد یتا ہے.