Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف سے قرض کے لیے آج مذاکرات

اسلام آباد:  عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین قرض کے حوالے سے آج اہم اور باضابطہ مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاکستان پہنچ چکا ہے جس کے وفد کی قیادت مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ پاکستان 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض لے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات تیار کرلی گئی ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ آئی ایم ایف کو پروگرام کی دستاویز پیش کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی حد کے مطابق ہی قرض لے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کا حجم 6 سے 7 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران قرض کی واپسی سے متعلق بھی تفصیل دینا ہوگی اور اس کے لیے اصلاحات کا مکمل پلان دینا پڑے گا۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے وفد کو گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کے لیے بھی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر حکام نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیئن لاگارڈ سے ملاقات کی تھی جس میں آئی ایم ایف سے قرض کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- -  - -مصطفی کمال نے چائنا کٹنگ کے الزامات مسترد کر دئیے

شیئر: