Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں ٹی آر ایس لیڈر کا پتھروں سے حملہ کرکے قتل ، حالات کشیدہ

وقارآباد۔۔۔۔ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے ایک لیڈر کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ضلع وقار آباد کے سلطان پور گاؤں میں ٹی آر ایس لیڈر نارائن ریڈی کوپتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ریڈی کے قتل کی خبر عام ہوتے ہی ان کے حامی مشتعل ہوگئے۔ ہجوم نے کانگریس پارٹی کے2 کارکنوں پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں مقامی لوگوں نے فورا ًاسپتال میں داخل کرایا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ اتوار کو نارائن گروپ اور ان کے مخالف گروپ (کانگریس)کے درمیا ن آئندہ ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں تنازع پیدا ہوگیا تھا جس کے باعث مخالف جماعت کے لوگوں نے نارائن ریڈی کا قتل کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بینکوں میں 5 دنوں کی تعطیل ،صارفین کو اے ٹی ایم کا سہارا

شیئر: