عمران عباس پھر بالی وڈ میں
پاکستانی اداکار عمران عباس ایک بار پھر بالی وڈ میں انٹری کیلئے پرتول رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران عباس کو حال ہی میں بالی وڈ فلمساز نے اپنی ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ابھیناو تیواری کی اس فلم میں عمران عباس کو لیڈ رول دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔ عمران عباس جلد بالی وڈ کا رخ کرینگے۔