دہشت گردی کیخلاف جنگ میں5 لاکھ ہلاکتیں
واشنگٹن... امریکی یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دہشت گردی کےخلاف امریکی جنگ میں اب تک پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاکتیں پاکستان، افغانستان اور عراق میں ہوئی ہیں۔ عراق میں 182272 سے 204575 کے درمیان عام شہری ہلاک ہوئے افغانستان میں 38480، جبکہ پاکستان میں 23372 شہری ہلاک ہوئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراق اور افغانستان میں 70000 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں 65000 پاکستانی، 147000 افغان اور 268000 عراقی ہلاک ہو چکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد شاید کبھی سامنے نہ آسکے۔ دہشت گرد قرار دئیے گئے بہت سے لوگ عام شہری بھی ہوسکتے ہیں، اس میں پولیس، سیکورٹی فورسز، عام شہری، اتحادی فوج اور شدت پسند شامل ہیں۔