Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ وقت کی پابندی میں پھر سرفہرست

کارکردگی جانچنے کے حوالے سے گیارہ معیار مقرر کیے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اکتوبر 2024 کےلیے سعودی ائیرپورٹس میں سرفہرست رہا ہے جس نے 82 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیا۔ پہلی کیٹگری میں ان انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو شامل کیا گیا جہاں سالانہ پندرہ ملین سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں۔ 
 کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی کیٹیگری میں نمایاں رہا جبکہ اسی کیٹیگری میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 64 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
ایئرپورٹس کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے گیارہ معیار مقرر کیے گئے ہیں۔ 
دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دوسری کیٹگری میں 91 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی جہاں سالانہ 5 سے 15 ملین مسافر سفر کرتے ہیں۔ 
مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی اس کیٹیگری میں 91 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
 سالانہ دو سے پانچ ملین مسافروں کی کیٹیگری میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جازان کا کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل 100 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ نمایاں رہا۔
سالانہ دو ملین سے کم مسافروں والے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی کیٹیگری میں الاحسا ایئرپورٹ نے 100 فیصد پابندی کی شرح حاصل کی۔
 ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کیٹیگری میں القریات ایئرپورٹ اکتوبر کے دوران 100 فیصد پابندی کی شرح کے ساتھ نمایاں رہا۔

شیئر: