Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں انتخابات 23دسمبرکو ہوں گے

ڈھاکا۔۔۔بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے کہاہے کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عام انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر نورالہدیٰ نے توقع ظاہر کی کہ اس الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے انتخابات سے قبل ایک عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ حکمران عوامی لیگ نے اس مطالبے کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ بی این پی نے  2014 میں قومی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

شیئر: