Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہت سے اداکار ”می ٹو“پرکچھ نہیں بولتے ،تنوشری دتہ

تنوشری دتہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد اداکار” می ٹو“ مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے حالانکہ ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد بالی وڈ اداکاراﺅں نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی ”می ٹو“ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بہت سی اداکاراوں نے فلمی دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بالی وڈ کا گھناﺅنا چہرہ واضح کر دیا ہے۔ تنوشری دتہ نے کہا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے کیونکہ بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کیلئے آگے بڑھے لیکن سب نہیں بولے۔
 

شیئر: