کویت میں اتوار کو تمام اسکول بند رہیں گے
کویت: اتوار کو کویت کے تمام اسکول بند رہیں گے۔ وزارت تربیت نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ غیر یقینی موسم اور موسلادھار بارش کے خدشات کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اسکولوںکے پرنسپل اور ان کے نائبین ڈیوٹی پر ہوں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ بارش کے باعث متاثر ہونے والے اسکولوں کی مرمت جاری ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ متاثرہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں پیر سے شروع کی جائیں۔