راولپنڈی... ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ لیپا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کا تعلق بجلدارا اور بٹلیاں سیکٹر سے ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لیپا اور بھمبر سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔