Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی مجرم کا مضمون واشنگٹن پوسٹ نے کیسے چھاپہ؟

واشنگٹن ۔۔۔یمنی وزارت خارجہ نے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ پر جنگی مجرم کا مضمون چھاپنے پر شدید احتجاج کیا ۔ یمنی دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ محمد علی الحوثی جنگی مجرم ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس حقیقت سے واقفیت کے باوجود اس کا مضمون کیونکر چھاپ دیا ۔ یمنی وزیر خارجہ خالد الیمانی نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر تحریر کیا کہ یہ بات باعث ننگ و عار ہے کہ محمد علی الحوثی جیسے جنگی مجرم کو واشنگٹن پوسٹ اپنے صفحات پر امن کے نام نہاد پرچار کا موقع فراہم کر رہا ہے ۔ ایران کے وظیفہ خواروں کو امریکی صحافت میں کھل کر اپنا کھیل کھیلنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ایسے لوگ جن کے ہاتھ یمنیوںکے خون میں رنگے ہوئے ہوں، انہیں امن کا پرچم بلند کرنا زیب نہیں دیتا۔

شیئر: