Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"باندی"قرار دیکر ترکے سے محروم کی جانیوالی خاتون کوانصاف دلا دیا

مکہ مکرمہ۔۔۔28برس قبل باندی قرار دیکر ترکے سے محروم کی جانیوالی خاتون کو اللیث عدالت نے بالآخر انصاف دلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 8برس قبل 1433ھ میں وفات پر خاتون کی بیٹی نے عدالت سے رجو ع کر کے دعویٰ کیا کہ میری ماں کی سوتن اور ان کی اولاد نے میرے والد کے ترکے سے میری ماں کو محروم کرنے کیلئے باندی قرار دیدیا تھا اسی بنیاد پر ترکے کی دستاویز جاری ہوئی تھیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری ماں کو انصاف دیا جائے۔ وہ باندی نہیں بلکہ آزاد خاتون تھیں۔ اللیث عدالت کے سربراہ نے سارے معاملے کی ازسر نو تفتیش کرائی ۔ کئی سماعتوں کے بعدیہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ سوتن کی اولاد نے ترکہ سے محروم کرنے کیلئے خاتون کو ناحق باندی قرار دیدیا تھا۔ شوہر کا انتقال 1412ھ میں ہوا تھا۔ وہ علاقے کے مشہور سرمایہ کار تھے۔ محکمہ احوال مدنیہ نے عدالت کو دستاویز پیش کر کے اطمینان دلایا کہ خاتون آزاد تھیں باندی نہیں۔ گواہوں نے شہادتیں بھی قلمبند کرا کے ثابت کیا کہ متعلقہ خاتون باندی نہیں تھی۔ اللیث عدالت نے تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر 28سالہ ظلم یہ فیصلہ جاری کر کے ختم کرادیا کہ ترکہ کی قدیم دستاویز غلط تھی اور اس کی بنیاد پر ترکے سے متوفی خاتون کو اس کا حق دیا جائے ۔ مقدمہ دائر کرنے والی بیٹی کو اپنی ماں کا ترکہ مل گیا اور اس طرح ماں اور بیٹی دونوں کو عدالت نے انصاف دلا دیا۔ 

شیئر: