Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان نے "خاشقجی "کے مسئلے کو سیاسی کھیل بنا دیا، آڈیو دینے کا دعویٰ جھوٹا ہے، فرانس

    پیرس-  --  - فرانس کے وزیر خارجہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردگان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اردگان اس مسئلے کو سیاسی کھیل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فرانسیسی وزیرخارجہ سے ایک ٹی وی پروگرام میں دریافت کیا گیا کہ کیا ترک صدر نے فرانس کو خاشقجی کے قتل سے متعلق آڈیو حوالے کی ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ترک صدر کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جنہیں وہ ہمارے حوالے کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنا چاہئے تا ہم اب تک میرے علم کے مطابق انہوں نے خاشقجی سے متعلق کوئی آڈیو فرانس کے حوالے نہیں کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا اردگان جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا مطلب یہی ہے کہ وہ خاشقجی کے معاملے میں سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔ ترکی اور قطر کے ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ جاری کر کے دعویٰ کیا تھا کہ ترک حکومت نے فرانس سمیت متعدد ممالک کو جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ریکارڈنگ حوالے کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ولیعہد کے وژن نے ہمیں خطرات سے بچا لیا، سعودی سفیر

شیئر: