واشنگٹن۔۔۔امریکی کالجز اور یونیورسٹیز میں غیر ملکی طالب علموں میں دہائیوں سے جاری اضافے میں گزشتہ دو سالوں سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017 کے آخری حصے میں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد میں 7 فیصد کمی آئی۔تعلیم مکمل ہونے کے بعد عارضی طور پر کام کے غرض سے رکنے والے طالب علموں کی سے غیر ملکی طالب علموں کی امریکا میں مجموعی تعداد میں 1.5 فیصد اضافہ بھی سامنے آیا ہے تاہم نئے آنے والے طالب علموں کی تعداد 2013 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی ہے۔رپورٹ کے تصنیف کاروں نے آسٹریلیا اور کینیڈا سے مقابلہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی وجہ امریکا میں تعلیم کے اخراجات بڑھنا بھی ہیں تاہم وائٹ ہاس کی مہاجرین کے حوالے سے پالیسیز کی وجہ سے بھی طالب علموں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور صدر ایلن گوڈ مین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں سنا کہ طالب علم کہہ رہے ہوں کہ ہم یہاں نہیں آسکتے، بلکہ ہم یہ سن رہے کہ ان کے پاس دیگر مواقع بھی ہیں۔