Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی ’’چڑیا ‘‘سے بھی کمزورہیں، منپریت بادل

نئی دہلی۔۔۔پنجاب حکومت میں وزیر مالیات منپریت سنگھ بادل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں’’ چڑیا ‘‘سے بھی کمزور قرار دیا۔انہوں نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ منپریت سنگھ بادل نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہندوستان کی حفاظت کے بجائے اسے برباد کرنے پرآمادہ ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے کمزور جانورچڑیا ہوتی ہے جو گھونسلہ بناکر اس میں انڈے بچے دیتی ہے اورس کی حفاظت کی خاطر بازوں اور عقابوں سے لڑتی ہے۔ منپریت سنگھ بادل نے یہ بھی کہا کہ ’’ملک کو آزادی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے 2سال قبل کی گئی نوٹ بندی اورگزشتہ سال نافذکی جانیوالی جی ایس ٹی اسکیم نے ملک میں معاشی بدحال پیدا کردی اورعوام مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:-  - - -حجاب پہننے پر خاتون ٹیچرکو استعفیٰ دینے پر مجبورکردیا گیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: