Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گونڈہ کے چیف میڈیکل افسر نے درخت سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی

    لکھنؤ- - -  -گونڈہ ضلع کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر غیاث الدین حسن کی لاش پیر کی صبح ان کے گھر کے احاطے میں امرود کے درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ للن سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ14 دنوں سے چیف میڈیکل افسر کی حیثیت سے کام کرنے والے 48 سالہ ڈاکٹر غیاث الدین حسن  کی لاش ان کی رہائش کے لان میں امرود کے درخت سے پھندے میں لٹکی ہوئی ملی ۔انکی اہلیہ حنا کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو درخت سے اترواکر پوسٹ مارٹم کے لئےروانہ کردی۔ حنانےبتایا کہ سرکاری کام کےدباؤ کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔ڈاکٹرغیاث الدین حسن نے بیوی اور 2بچوں کو سوگوار چھوڑا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ابھی تک خودکشی کے اسباب کا علم نہ ہوسکا۔بتایا جاتا ہے کہ چیف میڈیکل آفیسرکے طور پر تعینات تھے،وہ طویل عرصے سے چھٹی پرتھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -باپ کی حیوانیت، 3بیٹیوں کو ہتھوڑا مار کر ہلاک کردیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: