Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے جیتے جی آر ایس ایس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اوما بھارتی

اندور۔۔۔کانگریس کی جانب سے مدھیہ پردیش میں آر ایس ایس کی شاخوں میں سرکاری ملازمین کے داخلے پرپابندی عائد کئے جانے کے انتخابی وعدے پر سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی۔مرکزی وزیر اوما بھارتی نے سنگھ کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔یہ قوم پرست جماعت ہے جو ہمارے دل میں بسی ہوئی ہے۔ہمارے جیتے جی اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔اوما نے کہا کہ کانگریس صدر راہو ل گاندھی میں سیاسی پختگی کی کمی ہے۔وہ ہر جگہ صرف تصویریں بنواتے اور پکنک مناتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ راہول کو اچھا کارکن بننے کیلئے بی جے پی سے تربیت حاصل کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -قدرت کا کرشمہ: خاتون کے یہاں بیک وقت 4بچوں کی ولادت

شیئر: