Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو میں سمندری طوفان ’’گاجا‘‘کاخطرہ

چنئی۔۔۔جنوبی ریاست تامل ناڈو میں آج سمندری طوفان ’’گاجا‘ ‘دستک دے سکتاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گاجا طوفان کی وجہ سے متعدد ساحلی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیااور اسکول و کالج بند کردیئے گئے۔ ہندوستانی بحریہ کو جنوبی تامل ناڈو اور پانڈیچری کی ساحلوں کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔ بحریہ کے افسران نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ طوفان جمعرات کی شام تک دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں کوعبور کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -میرے جیتے جی آر ایس ایس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اوما بھارتی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: