دہلی میں فیشن ڈیزائنر خاتون کا ملازم سمیت قتل
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔ساؤتھ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں ایک عمارت میں 53سالہ فیشن ڈیزائنرمالا لکھانی اور 50سالہ نوکر بہادر کی لاشیں خون میں لت پت پائی گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں 3افراد گرفتار کئے گئے۔ قتل کی واردات لکھانی کے پرانے ٹیلر نے اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ مل کر انجام دی۔اس نے شناخت ہوجانے کے خوف سے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔پولیس نے اس کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔