اینٹی کرپشن کارروائی کیلئے وزیر اعلیٰ سے اجازت لینا غیر قانونی
لاہور: عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے اینٹی کرپشن کے مقدمات میں وزیر اعلیٰ کا اجازت دینے کا اختیار معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کا کہنا تھا کہ بڑے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی وزیر اعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں کارروائی کے لیے پیشگی اجازت لینے کا اختیار آئین کے خلاف ہے۔ سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح ہی سے متصادم ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمات بھی 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔