حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں؟
اسلام آباد...نیب نے سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں سلمان اور حمزہ شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور رمضان شوگر ملز کیس کا معاملہ، نیب شریف خاندان کے خلاف مزید سرگرم ہو گیا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد سلمان شہباز اور حمزہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔نیب حکام کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے شہباز شریف کی ذاتی شوگر ملز سے آلودہ پانی کی نکاسی کے لئے 25 کلومیٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا ۔سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہات کے سیوریج پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لئے بنایا گیا ۔اس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی تھی ۔ پل کی تعمیر کے لئے غیر قانونی طور پر احکامات سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاری کئے ۔