Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کی فل انشورنس پر متبادل کار حاصل کرنے کیلئے 3شرائط

ریاض ..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے گاڑی کی فل انشورنس کرائی ہو اور مقررہ میعاد کے دوران گاڑی کے پرزے مارکیٹ میں نہ مل رہے ہوں یا گارنٹی کے دوران گاڑی میں کوئی ایسی خرابی پیدا ہوگئی ہو جس کی وجہ سے اسکا استعمال مشکل ہو گاڑی فروخت کرنے والی کمپنی اصلاح و مرمت کے اوقات کی پابندی نہ کررہی ہو تو ایسی صورت میں گاڑی کے خریدار کو کمپنی سے متبادل کار حاصل کرنے یا مالی معاوضہ وصول کرنے کا حق ہوگا۔ وزارت تجارت نے متبادل کار یا مالی معاوضے کے حصول کیلئے مذکورہ 3شرائط مقرر کی ہیں۔ 

شیئر: