Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4کی ڈرافٹنگ کیلئے شاہد آفریدی تذبذب کاشکار

  لاہور :پی ایس ایل 4کا آئندہ سال کے آغاز میں 14 فروری سے شروع ہو گا اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ہے۔یہ سوال اس وقت زیادہ دلچسپی کا حامل ہے کہ آل راونڈر شاہد خان آفریدی اس مرتبہ کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔شاہد آفریدی فرنچائز کرکٹ میں اب بھی پہلے جیسی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ خود تذبذب کا شکار ہیں۔وہ پاکستان سپرلیگ کے پہلے 2ایڈیشنز میں پشاور زلمی کا حصہ تھے لیکن گزشتہ برس انہوں نے پشاور زلمی چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اس وقت انہوں نے ٹیم کی تبدیلی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ اس شہر کی ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں جہاں انہوں نے اپنی تمام کرکٹ کھیلی ہے لیکن گذشتہ دنوں کراچی کنگز سے بھی ان کے راستے جدا ہو گئے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ فرنچائز نہیں چاہتی تھی کہ وہ شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کھیلیں لیکن آفریدی نے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کیا جس پر کراچی کنگز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اب20 نومبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ میں کوئی بھی فرنچائز انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے۔شاہد آفریدی اگر ایک کیٹیگری نیچے ہونے پر راضی ہوتے ہیں تو اس صورت میں 6 میں سے 5 فرنچائز انہیں ڈائمنڈ کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: