Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں بدترین خشک سالی

نیویارک۔۔۔خوراک کے عالمی پروگرام کے منتظمین نے کہاہے کہ 35لاکھ افغان شہریوں کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی کی ضرورت ہے۔افغانستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کی کیفیت ہے۔ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 8 کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔ عالمی فوڈ پروگرام نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے20 میں سے 34 صوبوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ اس خشک سالی کے سبب2لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے علاقے چھوڑ کر افغانستان کے دوسرے حصوں کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔ عالمی فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ دسمبر سے آئندہ برس مئی تک خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 8 کروڑ 36لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔

شیئر: