Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں کی نجکاری ،اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

 
  اسلام آباد ..وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ا سٹیل ملز،پی آئی اے اور پاکستان ریلوےز جیسے ا سٹریٹجک اہمیت کے سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ا سٹیل ملز ان منصوبوں میں شامل ہے جو ملک میں خام لوہے اور کوئلے کے وسیع زخائر کی موجودگی میں انتہائی ا سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت نے پاکستان ا سٹیل ملز انتظامیہ کو ملز کو بھر پور صلاحیت سے چلانے کی غرض سے جامع منصوبہ پیش کر نے کیلئے 45دنوں کا وقت دیا ہے۔ماضی کی 2حکومتوں نے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کی تھی۔ایک اسٹڈی روس جبکہ دوسری چین سے کرائی گئی ۔ دونوں نے منصوبے کو قابل عمل اور منافع بخش قرار دیا تھا۔پی آئی اے سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ائر لائن کا بزنس چلانے کیلئے حکومت نے 23ارب روپے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دی تھی لیکن یہ مستقل حل نہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک اقتصادی بحران کا شکار تھا۔حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے مثبت و ٹھوس اقدامات کئے۔ اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین اور سعودی عرب کے دونوں دورے انتہائی کامیاب رہے ۔ 

شیئر: