Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

طائف..... پولیس نے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے والے سعودی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ہلال الاحمر کے امدادی کارکنوں پر بھی فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سبق نیوز کے مطابق شمالی طائف کے علاقے میں پولیس کے ہنگامی امدادی مرکز میں اطلاع ملی کہ ایک شخص گھر میں محصور ہو کر خودکار ہتھیار سے فائرنگ کر رہا ہے جس کی زد میں آکر اسکا بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہلال الاحمر کے یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم مشتعل ہو گیا جس نے ہلال الاحمر کی گاڑی پر بھی فائرنگ کر دی بالاخر پولیس نے ملزم کو ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا ۔ 

شیئر: