پیرو:انجلینا جو لی نے مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پیرومیں وینزویلا کے مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین کیمپ کے دورے کے دوران ہالی وڈ اداکارہ وہاں موجود بچوں میں گھل مل گئیں ۔اس موقع پر مہاجر کیمپ میں موجود ڈانس کے شوقین نوجوانوں نے اپنی پرفارمنس بھی پیش کی۔ انہیں نہایت مہارت سے ڈانس کرتے دیکھ کر انجلینا جولی نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا ۔اداکارہ نے کیمپ میں کافی وقت گزارا اور مہاجرین کے مسائل بھی سنے۔انجلینا جولی نے کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کے مہاجرین کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے حد مضبوط ہیں۔