Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ میں بس 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 12افراد ہلاک

    نئی دہلی - - - -ضلع اتراکھنڈ کے جانکی چٹی سے وکاس نگر جانیوالی بس ڈامٹا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 150فٹ گہری کھائی میں گرگئی جس میں 12افراد ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کربس کو گہری کھائی سے نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اشیش چوہان نے بتایا کہ حادثہ میں10افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ2 افراد قریبی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔بس میں 35مسافر سوار تھے ۔ریسکیو ٹیمیں مقامی باشندوں کی مدد سے دیگرافراد کی تلاش شروع کردی بعض لاشیں اورزخمیوں کے جھاڑیوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔4 شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعےدہرہ دون کے سرکاری اسپتال منتقل  کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -امرتسر: نرنکاری ست سنگ ڈیرے پر بم سے حملہ،3ہلاک ،20زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: