باحہ.... کنگ فہد اسپتال باحہ کے میڈیکل ٹاور کی لفٹ خراب ہوجانے پر ایک مرد اور 8 خواتین پھنس گئیں۔ یہاں شہری دفاع کے ترجمان کرنل جمعان بن دایس نے واضح کیا کہ اطلاع ملتے ہی ہمارے اہلکار اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے کارروائی کرکے لفٹ میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔