Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیجی میں زلزلہ

سووا .... فیجی میں 6.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکن جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی بحرالکاحل میں واقع ملک فِیجی کے دارالحکومت سووا کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز دارالحکومت 283 کلو میٹر مشرق میں 534 کلومیٹر سمندر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
 

شیئر: