Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہداری ریمانڈ: شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی

لاہور: نیب آج ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ کےلئے احتساب عدالت لاہور میں پیش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں گرفتار شہباز شریف کی پیشی کے دوران عدالت کے قرب و جوار میں حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس نے ن لیگی کارکنوں کو آنے سے روکنے کےلئے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کے پرودکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار ن لیگ کے صدر شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔
 
 

شیئر: