Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ بندی کا اعلان کرکے حوثیوں نے میدی پر میزائل داغ دیا

واشنگٹن ... امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اتحادی ممالک او ریمنی افواج کے خلاف جنگ بندی کے اعلان کے 13گھنٹے بعد ہی میدی پر میزائل حملہ کردیا۔ حوثیوں کے اس اقدام سے کسی کو کسی طرح کا کوئی تعجب نہیں ہوا۔ دروغ بیانی اور عہد شکنی انکا وتیرہ ہے۔ شہزادہ خالد نے توجہ دلائی کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک طرف تو یمن میں مداخلت سے مسلسل منکر ہیں دوسری جانب پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر حسین سلامی بحر احمر سے لیکر بحیرہ روم تک ایران کے اثر و نفوذ کا تذکرہ فخریہ انداز میں کررہے ہیں۔
 

شیئر: