Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی تاجر اور ماہرین دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں، صدرکووند

سڈنی،نئی دہلی۔۔۔صدر رام ناتھ کووندنے کوآسٹریلیا کے دورے کے دوران ہندوستانی کمیونٹی کی سخت محنت اور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تاجر دنیا بھر میں ترقی کر ر ہے ہیں۔صدر جمہوریہ نے آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ ہندوستانی تاجر آج آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔ہندوستانی کمیونٹی کاروبار، ڈاکٹر، استاذ، بینکر اور تکنکی ماہرین آسٹریلیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہندوستانی طلباء تعلیمی اداروں ،تحقیقات، ایجادات اور کھیلوں کے شعبے میں پیش پیش ہیں۔صدر کووند2 ممالک ویتنام اور آسٹریلیاکے دورے کے آخری مرحلے میں سڈنی پہنچے۔ صدر جمہوریہ آسٹریلیا میں ہندوستانی ہائی کمشنر کے ذریعہ منعقدہ ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آسٹریلیا میں ہندوستانی سفیر نے ہندوستانی کمیونٹی سے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑی تعداد میں ہندوستانی طالب علم آباد ہوگئے۔ ان طالب علموں کی سخت محنت اور صلاحیت آسٹریلیا -ہندوستان نالج پارٹنرشپ کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -سیاست میں میرا وجود دنیا کمانے کیلئے نہیں، عوام کی خدمت اصل مقصد ہے، اکبر اویسی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: