دہلی حکومت نے اردو اساتذہ کی تنخواہیں دُگنی کردیں
نئی دہلی۔۔۔دہلی حکومت نے اردو ، پنجابی اور سنسکرت کے سرکاری اسکولوں میں مستقل بنیادوں پر تعلیم دینے والے ٹیچروں کی تنخواہیں بڑھا کر دگنی کردی ۔ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئیں۔ان اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب سرکاری اسکولوں میں عارضی بنیادوں پرتعینات ٹیچروں نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ شروع کردیا گیا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں برابری کی بنیاد پر تنخواہیں دی جائیں۔سرکاری اسکولوں میں مستقل بنیادوں پر تعینات ٹیچروں کی تنخواہیں 20 ہزار989روپے تھی جو اَب بڑھ کر 47ہزار145روپے ہوگئی۔یہ تنخواہیں یکم جولائی2017سے شمار کی جائیں گی۔آل انڈیا گیسٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے رکن شعیب رانا نے ان اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسکولوں میں تعینات تقریباً25ہزار مہمان ٹیچروں کی بھی یکساں کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں