سابق فوجی کو5 ہزار160 سال قید کی سزا
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
گوئٹے مالا...گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق فوجی کو خانہ جنگی کے دور میں قتل عام کے جرم میں 5 ہزار 160 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے سابق فوجی سانتوس لوپیز کو171 افراد کے قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا ۔ لوپیز کو ہر قتل کے بدلے 30 برس قید کی سزا سنائی گئی۔ فوجی کو یک زندہ بچ جانے والے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں اضافی طور پر30 برس قید کی سزا کا حکم بھی سنایا گیا۔66 سالہ سابق فوجی کو 2016 میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ گوئٹے مالا میں اس پر مقدمہ چلایا گیا۔عدالت کی جانب سے دی جانے والی طویل سزا فقط علامتی ہے۔گوئٹے مالا میں زیادہ سے زیادہ سزا کی حد 50 برس ہے۔