Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نیند کو متاثرکرنے کا سبب بنتی ہے ‎

مختلف طبی تحقیقات سے مرتب ہونے والے رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نیند کو متاثر کرتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق مناسب نیند توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو تو دھیان زیادہ جلدی بھٹک جاتا ہے اور دماغ کی کسی بھی نقطے یا معاملے پر مناسب توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے ۔ اس تحقیق کے دوران 76 طالبعلموں پر ایک سمسٹر کے دوران سات روز تک تجربات کیے گئے اور انکی ڈیوائسز پر ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے نظر رکھی گئی ۔ نتائج میں  فیس بک کے بہت زیادہ استعمال سے نیند کی کمی ، چڑچڑاپن اور الگ تھلگ رہنے کے رجحان میں واضح تعلق سامنے آیا ۔ ایک دلچسپ تحقیق یہ بھی سامنے آئی کہ اگر آپ مناسب نیند نہیں لیتے تو فیس بک استعمال کرنے کی بے چینی بڑھنے لگتی ہے ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ ناقص نیند بے مقصد فیس بک دیکھتے رہنے کی خواہش پیدا کرتی ہے جس کے باعث مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ تخلیقی صلاحیتوں کو گھٹانے کا سبب بنتی ہے ۔
 

شیئر: