کویت میں موسلادھار بارش کی توقع
جمعرات 22 نومبر 2018 3:00
کویت: کویت میں کچھ دیر بعد بارش کا آغاز ہوگا جس میں آدھی رات کے بعد تیزی آجائے گی۔ موسلادھار بارش جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔ کویتی موسمیاتی ماہر عیسی رمضان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔