Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:’’ابو امی کو مارتے ہیں‘‘ ایک بچے کی پولیس کو کال

کویت: کویتی وزارت داخلہ کو ایک بچے کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں اس نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا باپ اس کی ماں کو مارتا ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی آپریشن روم کی طرف سے سیکیورٹی فورس کی ایک گاڑی بچے کے گھر روانہ کی گئی جس نے بچے کے باپ سے شکایت کے متعلق دریافت کیا۔ باپ کو بچے کی حرکت پر انتہائی حیرت ہوئی۔ پولیس کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع کیا گیا ۔ باپ نے بچے کو گلے لگایا اور اسے دلاسہ دے کر راضی کرلیا۔ اس نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی بیوی سے بھی معذرت کرے گا۔
 

شیئر: