Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر ارجنٹائن میں ولی عہد سے ملاقات کریںگے

انقرہ:ترک  ایوان  صدارت نے اعلان کیا ہے کہ  ترک   صدر   رجب طیب اردگان آئندہ  ہفتے ارجنٹائن میں ہونیوالی جی 20کے  موقع پر ولی عہد و  نائب   وزیراعظم   و وزیر دفاع شہزادہ  محمد بن  سلمان سے  ملاقات کرینگے ۔  ترک ایوان صدارت کے ترجمان نے جمعرات کو  یہ  اطلاع پریس کانفرنس کے  دوران دی۔ولی عہد 30نومبر سے یکم دسمبر تک  ارجنٹائن میں  ہونیوالی جی 20میں شریک  ہونگے ۔   امریکی صدر  ٹرمپ نے کہا ہے کہ  وہ  بھی جی 20میں  شہزادہ  محمد بن سلمان سے  ملاقات کرینگے ۔   علاوہ ازیں کریملن نے اعلان کیا ہے کہ  روسی   صدر  شہزادہ   محمد بن سلمان سے  ارجنٹائن کے دارالحکومت میں  ملیں گے ۔ 
 

شیئر: