Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں517 قیراط کے ہیروں سے مزین مجسمے کی نمائش

تخلیقی آرٹسٹ ہمیشہ ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
معروف امریکی آرٹسٹ و مجسمہ ساز برینڈن مرفی نے ہیروں سے جڑا اپنا تیار کردہ شاہکار ’فروزن ود ڈیزائر‘ ریاض میں نمائش کے لیے پیش کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے فور سیزنز ہوٹل میں گزشتہ روز اتوار کو رکھا گیا یہ مجسمہ امریکی آرٹسٹ نے517 قیراط کے ہیروں اور پلاٹینیئم سے تیار کیا ہے۔
برینڈن مرفی کے تیار کردہ کئی دیگر فن پارے بھی ہوٹل کے کیفے بولود میں ایک ماہ تک نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
سعودی عرب میں امریکی آرٹسٹ کی تخلیقات کی یہ دوسری نمائش ہے، اس سے قبل احلام گیلری میں ان کی ایک نمائش نومبر میں کرائی گئی تھی۔ 
امریکی فنکار نے بتایا ہے ’فروزن ود ڈیزائر‘ ان کی معروف سیریز ’بونجی سپیس مین‘ کا تسلسل ہے جو نہ صرف خلا میں سفر کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ نامعلوم مقامات پر جانے کی ہمت اور حوصلے کی علامت ہے۔
برینڈن مرفی نے مزید بتایا ’اس سپیس سوٹ کے اندر کون ہے؟ وہ کیا سوچ رہا ہے؟ یہی سوال میرے تجسس کا باعث ہے جو نامعلوم مقام کی جانب قدم بڑھانے کے بارے میں ہے اور ہر نیا فن پارہ تخلیق کرتے وقت آرٹسٹ بھی یہی سوچ رکھتا ہے۔‘

امریکی آرٹسٹ کی تخلیقات کی سعودی عرب میں یہ دوسری نمائش ہے۔ فوٹو عرب نیوز

’آرٹسٹ ہمیشہ ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی تخلیقی عمل کا حصہ ہے اسی طرح یہ مجسمہ بھی فنی مہارت اور تکنیکی برتری کا ایک منفرد شاہکار ہے۔‘
برینڈن مرفی سعودی عرب کو اپنے تخلیقی سفر کا ایک اہم مقام سمجھتے ہیں، انہوں  نے ریاض کے نئے ایئرپورٹ اور سعودی ایکسپو 2030 میں مختلف مقامات پر اپنے فن پارے نصب کرنے کا اظہار کیا۔

یہ مجسمہ فنی مہارت اور تکنیکی برتری کا منفرد شاہکار ہے۔ فوٹو عرب نیوز

امریکی آرٹسٹ نے گفتگو کے دوران بتایا ’میں یہاں صرف اس مجسمے کی نمائش کے لیے نہیں آیا میں ایک ایسا مقام  تخلیق کرنا چاہتا ہوں جہاں لوگ میرے فن سےجڑیں رہیں، چاہے میں موجود ہوں یا نہ ہوں۔

 

شیئر: