Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوالہ ،ہنڈی روکنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زربڑھانے اور حوالہ و ہنڈی روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ روزگار کے لئے بیرون ملک جانیوالوں کے فوری بینک اکاونٹ کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔ نیشنل بینک کو اکاونٹ کھولنے کے لئے ملک بھر مےںفوری طور پر 7 بوتھ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے نیشنل بینک کو ملک بھر میں موجود پروٹےکٹر دفاتر میں بوتھ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل بینک کراچی، لاہور، اور راولپنڈی مےںاکاونٹ کھولنے کے لئے بوتھ قائم کر ےگا۔ پشاور ، کوئٹہ ملتان ، اور مالا کنڈ مےںبھی بیرون ملک روز گار کے لئے جانے والوںکے فوری اکاونٹ کھولنے کے لئے بوتھ قائم کئے جا ئیں گے۔ نیشنل بینک اکاونٹ کھولنے پر فوری طور پر اے ٹی ایم کارڈکی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔ 

شیئر: