مودی اور شاہ مذہبی سیاست کے ذریعہ ملکی آئین کو نقصان پہنچا رہے ہیں، گہلوت
جودھپور۔۔۔ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر مذہبی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکریٹری اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ دونوں رہنماملک پر حکمرانی کر رہے ہیں جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ راجستھان اسمبلی انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے جمہوریت کی دھجیا ں بکھیررہے ہیں اورملک کے آئین کو کمزورکرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس کا مقابلہ کرنے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے متحدہ محاذ قائم کردیا ہے۔