Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی نوجوانوں میں غیرملکی خواتین سے شادی کا رجحان کم ہو نے لگا

88 فیصد شادیاں مقامی لڑکیوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئی ہیں (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
کویتی نوجوانوں میں غیرملکی خواتین سے شادی کرنے کے رجحان میں رواں برس کمی واقع ہوئی ہے۔ 88 فیصد شادیاں مقامی لڑکیوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
کویتی جریدے الرای کے مطابق محکمہ شماریات کے سروے میں بتایا گیا کہ سال 2024 کے آغاز سے نومبر کے آخر تک 13 ہزار 176 شادیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ گزشتہ برس اسی دوران 12 ہزار 357 شادیاں ہوئی تھیں۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس 10 ہزار 747 شادیاں ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 9 ہزار 471 کویتی لڑکیاں او 1276 غیرملکی لڑکیوں کی کویتی لڑکوں سے شادی ہوئی جبکہ 455 کویتی لڑکیوں کی غیرملکیوں سے شادیاں ہوئیں۔
گزشتہ برس یکم جنوری سے نومبر 2023 تک رجسٹر ہونے والی شادیوں کی تعداد 9865 تھی، جن میں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کویتی لڑکیوں کی تعداد 8581 جبکہ 1284 غیرملکی لڑکیوں کی شادیاں کویتی مردوں سے ہوئی تھیں۔

شیئر: