Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خادم_رضوی

تحریک لبیک کے امیر خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری پر ملک بھر میں تحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس کارکنان کی پکڑ دھکڑ میں بھی مصروف ہے ۔اس سارے معاملے پر ٹویٹر صارفین کیا کہتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
اسلام الدین ساجد نے لکھا ‏: پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا، ان کے بیٹے کے مطابق پولیس انھیں لاہور سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ 200 سے زائد ان کے دوسرے رہنما بھی گرفتار کئے جاچکے ہیں، رضوی نے 25 نومبر کو راولپنڈی میں لوگوں کو اکھٹا کرنے کا اعلان کر چکے تھے۔
آفتاب اقبال نے ٹویٹ کیا ‏: تحریکِ لبیک سے مذاکرات کرنے پر عمران خان پر تنقید کی بوچھاڑ کرنے والے صحافی حضرات ، خادم رضوی کی گرفتاری کا کریڈٹ کس کو دیں گے؟ آج عمران نے ثابت کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والی کی جگہ صرف جیل ہے۔
تحریکِ لبیک سے مذاکرات کرنے پر عمران خان پر تنقید کی بوچھاڑ کرنے والے صحافی حضرات ، خادم رضوی کی گرفتاری کا کریڈٹ کس کو دیں گے؟ آج عمران نے ثابت کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والی کی جگہ صرف جیل ہے۔
شفیق اختر کا کہنا ہے : ‏آج خادم رضوی کی گرفتاری  اعتراف جرم ہے اس گناہ کا جو جان بوجھ کر کیا گیا۔ اس میں عبرت بھی ہے ان لوگوں کے لئے جو مہرے بنتے ہیں اور بعد میں کچلے جاتے ہیں۔ بہرحال خادم رضوی کے معاملے میں آگ جو لگائی بڑی جلد اس سے اپنے ہی ہاتھ جلنے لگے تبھی تو آج گرفتاری ہوئی ہے۔
انوار لودھی نے لکھا : ‏خادم رضوی کی گرفتاری: دوستوں کو یاد ہوگا کہ دھرنے کے دوران میں نے عرض کیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت برطانوی پولیس کی طرح کاروائی کرے گی اور ایسا ہی ہوا۔برطانوی پولیس نے بھی عین ہنگاموں کے دوران کاروائی کرنے کی بجائے مظاہرے ختم ہونے کے بعد گرفتاریاں شروع کی تھیں۔
صدرہ کنول نے ٹویٹ کیا‏ : کل آپ سے کہا تھا کہ تحریک لبیک کے کچھ سرکردہ رہنماء جو قتل اور قادیانی ہونے کے فتوے دے رہے تھے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،اور آج خبر آ رہی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اور بہت جلد تحریک لبیک کی سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن بھی منسوخ ہونے جا رہی ہے۔
حنظلہ طیب کا کہنا ہے : ‏خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔خادم رضوی عالم ہوں گے پر انہوں نے جو ملک کیخلاف بغاوت کے اعلانات کیئے اس جرم پر ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائےاگر ایسا نا کیا تو اگر کل کو کوئی اور آکر قومی اداروں کیخلاف آواز اٹھانا شروع کر دے گا۔
احتشام عامر نے ٹویٹ کیا : ‏خادم حسین رضوی کو گرفتار کیا گیا۔حکومت اپنی ذمداری پوری کریں  اور ان سب لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالے جس جس نے قتل کےفتوے اور فساد برپا کیا۔
طلحہ غوری نے کہا : ‏کسی نے کہا تھا چند روز ٹھہرو پتا لگ جائے گا۔ابھی اطلاعات آرہی ہیں خادم رضوی گرفتار کرلیا گیا۔مسجد رحمت اللعالمین یتیم خانہ لاہور میں صورتحال کشیدہ بتائی جارہی ہے۔
 

شیئر: