وزیراعظم عمران خان نے دوران تقریر غلطی سے لائٹ کی اسپیڈ کو اسپیڈ کی لائٹ کہہ دیا جس پر مخالفین انہیں مذاق اور تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
ماورک علی نے ٹویٹ کیاوزیراعظم عمران خان کے مطابق چین ایک ایسی ٹرین بنا رہا ہے جو “اسپیڈ کی لائٹ” یعنی 186,000 میل فی سیکنڈ کی حساب سے چلے گی اور کراچی سے لاہور یعنی 637 میل صرف دو گھنٹے میں طے کرے گی۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے لکھا اس کو تاریخ میں حضرت عیسٰی کا ذکر نہیں ملتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 123 ارب ڈالر کا نقصان نظر نہیں آتا ، اور اب پیش خدمت ہے لائٹ سے زیادہ سپیڈ والی ٹرین جسے ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
فیصل اقبال کا کہنا ہے جب آپکی قریبی صحبت میں چیکو، زلفی، مانی، بوبی، گولڈی، پمبی جیسے افراد ہوں اور دور دور تک کوئی سیدھے نام والا نہ ہو اوپر سے اپنا مطالعہ ندارات ہو تو ایسی ہی معلومات پر علم و یقین ہونا فطری عمل ہے۔
عبد اللہ نعیم نے ٹویٹ کیا چین ایک ایسی ٹرین بنا رہا ہے جو سپیڈ کی لائٹ سے تیز سفر کرے گی۔ عمران خان ۔ یقیناً اس کا آئیڈیا چین والوں نے عمران خان کے یو ٹرن لینے کی سپیڈ سے لیا ہوگا۔
محمد کاشف نے لکھا سلیکٹ وزیراعظم کی طرف سے یوٹرن کے بعد قوم کو ہنسانے کیلئے نیا چٹکلہ۔یہ بات خود چائنہ کو بھی نہیں پتا تھی کہ وہ ایسی ٹرین بنا رہے ہیں جو سپیڈ کی لائٹ سے بھی تیز ہے۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ کیاایک ہمارا اپوزیشن کا دور ہوتا تھا جس میں نواز شریف کی کرپشن' مریم نواز کی کرپشن 'حسن حسین نواز کی کرپشن' سعد رفیق کی کرپشن اور نواز مودی یاری پر ٹرینڈ ہوتے تھے۔ایک آج کا دور میں جس میں بیچارے تقریر سے لفظوں کی غلطیاں ڈھونڈتے رہتے ہیں۔
ایک اور اکاؤنٹ نے لکھا کسی دور میں جیکی چِن کی فلموں کے بلوپرز مشہور ہوا کرتے تھے، اب زمانہ بدل گیا ہے اب خان صاحب اپنی تقریر سے کمی پوری کر دیتے ہیں۔