Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں آج بھی بارش کا امکان

کویت: کویت میں آج رات کو تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کویتی ماہر موسمیات ڈاکٹر عیسی رمضان نے کہا ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں میں کویت میں موسم تبدیل ہوجائے گا۔ تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک کی بارش ہوگی۔ یہ کیفیت اتوار تک جاری رہے گی۔ القبس اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں درمیانے اور بعض دوسرے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔ ہوا کی رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی تاہم بارش کی مقدار گزشتہ بارش سے کم ہوگی۔ اندازے کے مطابق آج اور کل ہونے والی بارش بعض علاقوں میں 5ملی میٹر اور بعض میں 20ملی میٹر تک ہوگی۔
 

شیئر: