کویت میں ’’کتابوں کا قبرستان‘‘؟
کویت۔۔۔کویتی شہری محمد شرف نے کتابوں کی نشرواشاعت کی راہ میں رکاوٹوں کو اجاگر کرنے کیلئے بین الاقوامی کتب میلے کے بالمقابل ’’مقبرۃ کتب‘‘کے نام سے کتابوں کا قبرستان قائم کردیا۔ وہاں اس نے اس کا بورڈ بھی نصب کردیا تھا۔ مقامی حکام نے بورڈ اور قبرستان دونوں ہٹا دیئے۔عکاظ اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی ہنگامہ برپا ہوچکا ہے۔ کویت کتابوں کی اہم بین الاقوامی منڈی مانا جاتا ہے۔ مقامی قلم کاروں نے محمد شرف کو اچھوتے انداز میں کتابوں کی پذیرائی میں کمی پر احتجاج کیلئے خراج شکر و تحسین پیش کیا۔کویتی قلمکار محمد شرف کی رہائی کیلئے ملک بھر میں ابلاغی اور عدالتی مہم بھی چلائیں گے۔