زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودیوں کیلئے استثنیٰ
طائف .. وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے مقامی بازاروں میں روزگار کے نئے ضوابط کی منظوری دیدی۔ انکے بموجب سعودی شہری زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر ملازمت کرسکتے ہیں۔ 12قسم کے زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری لازمی کی گئی تھی۔ اب اس سلسلے میں سعودی شہریوں کو اس قسم کی دکانوں پر مخصوص حالات میں ملازمت کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ وزیر محنت نے کھلی او ربند مارکیٹوں کی سعودائزیشن اور ان میں خواتین کی تقرری سے متعلق پہلے سے نافذ العمل 10قراردادیں منسوخ کردیں۔ان میں عروسی ملبوسات ، مصنوعی زیورات ، خوشبویات، جلابیا جات، جوتے، پرس ، زنانہ کپڑے اور زچہ بچہ کی ضروریات فروخت کرنے والی دکانیں شامل ہیں۔