Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بارش متاثرین کو معاوضے کے لئے درخواستوں کی وصولی

 
کویت: کویت میں بارش سے متاثر ہونے والوں کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔متاثرین کی درخواستیں وصول کرنے کا ادارہ الشامیہ میں کھولا گیا ہے جہاں شہری ومقیم غیر ملکی صبح 8بجے سے دوپہرایک بجے تک فراہم درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔متاثرین آن لائن بھی معاوضے کی دراخواستیں دینے کے مجاز ہوں گے۔کویتی وزارت خزانہ کے سیکریٹری صالح الصرعاوی نے مقامی اخبار الانباء کو بتایا کہ آج اتوار سے شہریوں کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس مقصد کے لئے الشامیہ میں خصوصی سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں ہال میں 150افرادکی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری وغیر ملکیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔ سینٹر آخری متاثر کو معاوضہ ادا کرنے تک کام کرتا رہے گا۔
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں

شیئر: