Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا،کشتی حادثے میں 10 افراد ہلاک

کمپالا  ۔۔۔ یوگنڈا کے مشرقی ضلع مکونو میں واقع وکٹوریہ جھیل میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 40 سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا۔پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ سمندری فورس ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ پولیس ترجمان  نے اس حادثے کی تصدیق تو کی لیکن انہوں نے تفصیلات فراہم  نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری فورس نگرانی کر رہی ہے اور اس بارے میں جلد ایک تفصیلی  رپورٹ جاری کی  جائے گی۔ 

شیئر: